• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مو لانا ابو تراب کی گمشدگی کیخلاف جمعیت اہلحدیث کے احتجاجی مظاہرے

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ اور علمائے اہلحدیث کی اپیل پر سندھ بھر میں مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا شیخ علی محمد ابو تراب کی پُر اسرار گمشدگی کی خلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔ کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، تھرپارکر ، لاڑکانہ ، نواب شاہ ، دادو ، بدین اور سندھ کے دیگر اضلاع میں علمائے کرام نے خطباء جمعہ میں مولانا ابو تراب کی دو ہفتے قبل کوئٹہ سے 3رفقاء سمیت پُر اسرار گمشدگی کی شدید مذمت کی اور جلد بازیابی کے لئے دعائیں کرائیں ، نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ۔

کراچی اور اندرون سندھ علماء اور مذہبی رہنما مفتی محمد یوسف قصوری ، مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی ،مولانا محمد سلفی ، مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، مولانا عبد الرحمٰن ثاقب ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، محمد اشرف قریشی ، مولانا محب اللہ ، ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، ایم مزمل صدیقی ، مفتی رفیق سلفی ، ڈاکٹر اعجاز فاروقی ، مولانا ضیاء الرحمٰن مدنی ، مولانا فاروق احمد قصوری ، مولانا عبد المالک مجاہداور دیگر علماء نے خطبات جمعہ اور احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے ۔ مولانا ابو تراب کی عدم بازیابی محب وطن قوتوں کے لئے باعث تشویش ہے ۔

تازہ ترین