• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ نے ایک بار پھر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایک بار پھر مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں آرٹیکل 60 میں ترمیم پرووٹنگ ہوئی اور ترمیم کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا لیکن وزیرقانون نے ترمیم پردوبارہ ووٹنگ کرانے کی اجازت مانگ لی جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک بارووٹنگ کرواچکا ہوں، دوبارہ ایسا نہیں کراسکتا۔وزیر قانون نے کہا کہ آپ ایوان سے رائے پوچھ لیں، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک نے بھی زاہد حامد کی حمایت کردی اور ایوان میں وزیر قانون کی تجویز پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی، وزیرقانون کی ترمیم کی حمایت میں47 اورمخالفت میں 31 ووٹ آئے۔ رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین صاحب، اب باقی بل کی منظوری آپ کروائیں اور پھر انہوں نے 5 منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے استعفے کی دھمکی دی اور پھر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ چیئرمین سینیٹ کی دھمکی کے بعد کئی سینیٹر معاملہ حل کرانے کے لیے ان کے چیمبر میں گئے۔

تازہ ترین