• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو گرانے میں سیاسی وغیرسیاسی اداکارشامل تھے،سعدرفیق

Todays Print

راولپنڈی(ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو گرانے میں سیاسی وغیر سیاسی اداکارشامل تھے‘ آصف زرداری کو بری‘ نواز شریف کو پھنسا دیا جاتاہے، سیاسی انتقام نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا ہے، شیخ رشیدسیاسی جوکرہے‘ان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ‘ رائیونڈ والے نیک لوگ ہیں اور نیک لوگوں کی دعاؤں سے پاکستان چل رہا ہے۔

ریلوے نجکاری کو واحد حل سمجھنے والے آکر ریلوے کی کارکردگی دیکھ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔سعدرفیق نے کہا کہ 2013ء میںریلوے کا ریونیو 18 ارب تھا اس سال 40 ارب روپے ریلوے نے کمائے۔

تازہ ترین