• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی کرکوک میں فریقین سے ’پرامن‘ رہنے کی اپیل

واشنگٹن (جنگ نیوز) عراقی فورسز کی جانب سے کرد جنگجوؤں کے زیرِ قبضہ شہر کرکوک کے نواحی علاقوں میں اہم تنصیبات پر قبضے کے بعد امریکا نے فریقین سے ’پرامن‘ رہنے کا کہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئیرٹ نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ ’مزید جھڑپوں سے باز رہیں۔‘خیال رہے کہ عراق کی حکومتی افواج نے یہ کارروائی کردستان کے خطے میں آزادی کے لیے متنازع ریفرینڈم کے انعقاد کے ایک ماہ بعد شروع کی تھی۔عراقی فوج کی اس پیش رفت سے قبل ہی لاکھوں لوگ اس شہر کو چھوڑ چکے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان ہیدر نوئیرٹ نے کہا ’امریکا کو کرکوک کے اردگرد ہونے والے تشدد کی اطلاعات پر شدید تشویش لاحق ہے۔‘مس نوئیرٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ’عراق میں داعشکو شکست دینے کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے، اور امریکا تمام جماعتوں کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کر رہا ہے۔
تازہ ترین