• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ ہوگا، نئے قانون کی تیاری پر کام شروع

پیرس (خبرایجنسی)فرانس میں خواتین پر سرعام فقرے کسنے ، سیٹی بجانے یا غیر اخلاقی اشارے بازی سے نمٹنے کیلئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا ،نئے قانون کی روح رواں 34 سالہ وزیر قانون مارلین شیپا ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ایسے قانون کی سخت ضرورت تھی کیونکہ موجودہ قوانین میں گلیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوئی تعریف نہیں ،نئے قانون کی تیاری کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوہراساں کی تعریف اور جرمانے کے تعین کیلئے پولیس اور مجسٹریٹس کیساتھ ملکر کام کررہی ہے۔
تازہ ترین