• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 5.557 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 5.557بلین روپے کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,764 رہی۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونےکے ہوئے جن کی مالیت 2.405 بلین روپے تھی۔ جبکہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 935.600 ملین روپے، کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 926.445ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 567.856 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 362.160 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 188.100 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 55.565 ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 43.829 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 40.386 ملین روپے،ایس این پی 500 کے سودوں کی مالیت 19.110 ملین روپےاور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.294 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں لال مرچ کی 65,599 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10.348 ملین روپے تھی۔
تازہ ترین