• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے رضاکارانہ معاملہ طے کرنے والے 266 اساتذہ و ملازمین عہدوں سے برطرف

کراچی( سید محمد عسکری+اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال درانی نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب سے رضاکارانہ واپسی کا معاملہ طے کرنے والے 266اساتذہ اور ملازمین کو عہدوں سے ہٹا کر فوری طورپر محکمہ اسکول ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ سیکرٹری سروسز کو 27افسران اورملازمین کی فہرست الگ بھیجی ہے جن کے نیب سے رضاکارانہ واپسی کے معاملات تھے اور ان میں سے کئی معطل، ریٹائریا وفات پاچکے تھے ایسے افسران میں 20اور 19گریڈ کے افسران بھی شامل ہیں اس حوالے سے جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیب نے محکمہ تعلیم کے بدعنوانیوں میں ملوث کئی افسران کے خلاف کارروائی کی تھی اور بعد میں ان کے نیب سے رضاکارانہ واپسی کے معامعلات طے پا گئے تھے۔
تازہ ترین