• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی سے زبردستی دستبردار کرانے کا نوٹس لیا جائ،سردار اختر محمد خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چمن کے قبائلی رہنما سردار حاجی اختر محمد خان نے کہا ہے 11 سال قبل ضلعی انتظامیہ کو اپنی زمین اس شرط پر حوالے کیا کہ حکومت ہسپتال بنانے کے بعد وہاں ہمیں سرکاری ملازمتیں اور دیگر مراعات دے گی،لیکن نوکری اور مراعات دینے کی بجائے مجھے مختلف حوالوں سے تنگ کیا جارہا ہے،اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیکر مجھے انصاف فراہم اور ضلعی آفسر کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف کے دور میں نے اپنی آبائی زمین کا کچھ حصہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سرکار کو وقف کردی اور مجھے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس کے بعد مجھ سے مزید اراضی نہیں مانگی جائے گی مگر اب ایک بار پھر انتظامیہ کے کچھ بااثر افراد کی جانب سے مجھے تنگ کیا جارہا ہے اور میری اراضی پر کسی اور پراجیکٹ کے نام پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ اراضی تین سو سال سے ہماری ہے،اپنے آباو اجداد کی ہےاراضی کے تمام کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں اور میں عدالت میں کیس دائر کرچکا ہوں اس کے باوجود مجھے دھمکایا جارہا ہے کہ میں اس اراضی سے دستبردار ہو جاوں ورنہ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ،انہوں نے اپیل کی کہاس تمام صورتحال کی انکوائری کرائی جائے،مجھے اس حوالے سے خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا اور دھمکیاں دینے والوں سے ضمانت لی جائے۔
تازہ ترین