• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفٹ اکائونٹس پر ٹیکسوں میں بے قاعدگی ہورہی ہے ،وزیرخزانہ

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی بچت 40ہزار روپے کے رجسٹر ڈ پریمیم کے بعد جلد ایک لاکھ روپے کےبانڈکا اجراء کریگا، شہدا ءکے خاندانوں کیلئے ویلفیئر اکائونٹ کا بھی اجراء کیا جائیگا ،معذور افراد کیلئے بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ میں توسیع کی جارہی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سیونگ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے ،ان خیالات کا اظہار قومی بچت کے ڈی جی ظفر مسعود نےوزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،وزیر خزانہ نے کہا کہ بہبود سرٹیفیکٹ، پنشنرز بینفٹ اکائونٹس پر ٹیکسوں میں بے قاعدگی ہورہی ہے ، ڈی جی نے بتایا کہ قومی بچت صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ایس ایم ایس سروس، سوشل میڈیا کے ذریعے رسائی اور ادارے کی ویب سائٹ کو بہتر کیا جارہا ہے، صارفین کی شکایا ت کے جلد ازالے کیلئے ڈی جی آفس میں شکایا ت سیل قائم کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صارفین کے مسائل کو حل کر تاہے ۔

تازہ ترین