• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی کےکنٹریکٹرز کا منظورنظر افرادکوٹھیکے دینے کاالزام

پشاور(خبرنگار)اورکزئی ایجنسی کے ٹھیکیداروں نےسی اینڈڈبلیوکے ایکسین پرمن پسندافرادکوٹھیکے دینے کاالزام عائدکیاہے۔پشاور پریس کلب میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اورکزئی کے سابق صدر ملک سید حبیب نےتمام ایجنسیوں کے ٹھیکیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین شوکت اللہ مروت کئی ماہ سے ٹھیکے منظور نظر افراد میں بانٹ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سمبوگ روڈ کے ٹینڈر کیلئے درخواست دینے کے باوجود بھی ایکسین ٹھیکیداروں کو ٹینڈر فارمز نہیں دے رہے ہیں اور پوچھنے پرسیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کا نام استعمال کرکے ٹھیکیداروں کو دھمکاتا ہے۔ پریس کانفرنس کے شرکاء نے الزام لگایاکہ مذکورہ ایکسین چند ٹھیکیداروں سے ملا ہوا ہے وہ مذکورہ ٹھیکیداروں کو جعلی دستاویزات پر ایڈوانس میں کروڑوں روپے جاری کرتے ہیں.جس کی ثبوت زیڑےتا ڈبوری فیز 1 روڈ میں موبلائزیشن ایڈوانس کے نام پر قانون کے تقاضے کئے بغیر مخصوص ٹھیکیداروں کو جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کرناہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایکسین کے کرپشن اور من مانیوں کے خلاف نیب اور فاٹاسیکریٹریٹ سمیت دیگر اعلی حکام کو ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دی گئی ہیں لیکن تاحال ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی .انہوں نے کہا کہ قومی وسائل ہڑپنے پر مذکورہ ٹھیکیدار کے عدالت اور نیب کو بھی درخواست دی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس حوالے سے تحقیقات کرکےایکسین سمیت دیگرملوث افرادکے خلاف کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین