• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولیا رابرٹس کی ڈرامہ فلم’ونڈر‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم ونڈرکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اسٹیفن چبوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جولیا رابرٹس کے علاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل بیوگ اور ڈین کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین