• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتےکا مثبت اختتام، 100 انڈیکس 530 پوائنٹس کے ضافے سے 42088 پر پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا ۔ 100انڈیکس 530پوائنٹس اضافے سے 42088پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کیپیٹل بھی گذشتہ روز کی نسبت 79.55ارب روپے بڑھ کر 86کھرب 19ارب 76کروڑ 44لاکھ روپے ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی اور مجموعی طور پر 26کروڑ 12لاکھ 29ہزار شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جوکہ گذشتہ روز کی نسبت 2کروڑ 90لاکھ شیئرز زیادہ تھی تیزی کے سبب100انڈیکس میں 529.82پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے یہ 42087.89پوائنٹس پر پہنچ گیا جمعہ کو 30انڈیکس میں بھی 304.33پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 21112.36سے بڑھ کر 21416.69 پوائنٹس پر پہنچ گیا اسی طرح آل شیئرز انڈیکس میں بھی 283.62پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور یہ بڑھ کر 29877.78 پوائنٹس ہو گیا ،انڈیکس میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو بھی گذشتہ روز کی نسبت ایک ارب 44کروڑ 34لاکھ روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کیپٹل 79ارب 55کروڑ 28لاکھ روپے بڑھ کر 86کھرب19ارب76کروڑ 44لاکھ روپے ہو گیا ،جمعہ کو کل 386کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 270کے بھاؤ میں اضافہ 99کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کے بھاؤ مستحکم رہے۔جمعہ کو مارکیٹ میں کاروبار کے لحاظ سے اینگرو پولیمر 2کروڑ7لاکھ ،ازگارڈ نائن ایک کروڑ76لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 59 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل ایک کروڑ 46 لاکھ اور دوست اسٹیل لمیٹڈ ایک کروڑ 46 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے لحاظ سے کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 75 روپے اور سنوفی ایونٹس کے بھائو میں 70.44 روپے کا اضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو میں 145.37 روپے اور سیفائر فائبر کے بھائو میں 44.39 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین