• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس2نومبر کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا

اسلام آباد(طاہر خلیل)صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2نومبر کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔ جس میں قانون سازی اور عوامی اہمیت کے امور نمٹائے جائیں گے ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سےعدلیہ مخالف مہم کو زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں کھانے پینے کی اشیاءپر درآمدی ڈیوٹی میں اضافے سے مہنگائی کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں زیر غور لایا جائے گا۔ سینٹ کا اجلاس 23اکتوبر سے شروع ہور ہا ہے۔
تازہ ترین