• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے میں جاں بحق طالبعلم کے لواحقین کی مالی مدد نہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ہائر سیکنڈری اسکول جھرک کے طلباء اور اساتذہ نے پانچ دن قبل اسکول وین الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جماعت نہم کے طالبعلم رضوان گندرو اور 15 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم نہ کرنے اور سرکاری خرچے پر زخمیوں کا علاج نہ کرانے کے خلاف ہفتے کے روز احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں طلبہ بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پانچ دن گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے حادثے میں جاں بحق طالبعلم رضوان گندرو کے لواحقین اور دیگر زخمیوں کی کوئی مالی امداد نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی زخمیوں کا علاج کرایا جا رہا ہے مالی امداد نہ ہونے کے باعث غریب زخمی طلبہ علاج کرانے سے قاصر ہیں، انہوں نے کہا کہ سواری کی سہولت نہ ہونے کے باعث طلبہ کھچا کھچ بھری ہوئی لوکل پک اپس میں سوار ہوکر اسکول جانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھرک حادثے میں جاں بحق طالبعلم کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد فراہم کی جائے اور سرکاری خرچے پر زخمیوں کا علاج کرایا جائے جبکہ طلبہ کے اسکول جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔
تازہ ترین