• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستارکی پریس کانفرنس نااہلی چھپانے کی کوشش ہے، پی ایس پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار اپنی ناکامیوں، نااہلی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی پارٹی پر توجہ دیں جو تیزی سے زوال پذیر ہے۔ ناکامی، ایم کیو ایم میں انتشار اور مایوسی پر قابو نہ پانے کا الزام کسی دوسرے کو دینا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان اور تیزی سے مقبول ہونے والی جماعت ہے۔
تازہ ترین