• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط مشوروں سے نواز شریف کو یہ دن دیکھنے پڑے،ریاض پیرزادہ

حاصل پور(نمائندہ جنگ)فاقی وزیر بین الصوبائی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی ایک ملاقات میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشیروں کے غلط مشوروں کے باعث آج نوازشریف کو یہ دن دیکھنے پڑے ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے بیان اس لئے دیا تھا کہ دونوں بھائیوں نواز شریف اور شہبازشریف پر مسلم لیگن اراکین اسمبلی اور عوام اعتماد کرتے ہیں میں اور میرے ساتھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ملک میں 2018 میں توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے186 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں حاصل پورتا بہاولپور ڈبل روڈ کاا فتتاح عنقریب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کریں گے حاصل پور میں سوئی گیس کی فراہمی دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکیں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کی جار ہی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نسل کے لیے تعلیم اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین