• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلے کورٹ ٹینس: عقیل خان کی پہلے رائونڈ میں آسان فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عقیل خان، ایم عابد، سارہ منصور، سارہ محبوب نے صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے پہلے مرحلے میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے اکرام اللہ کو اور ایم عابد نے ثاقب عمرکو باسانی شکست دی۔ دیگر پندرہ کھلاڑیوں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ لیڈیز سنگلز کے پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچز میں سارہ منصور، سارہ محبوب اور اشنا سہیل سمیت آٹھ کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
تازہ ترین