• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکرکی محافل سے روح کو شادابی ملتی ہے، علامہ صادق قریشی

لندن (پ ر) منہاج القرآن لندن کی ماہانہ محفل ذکر سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد صداق قریشی نے کہا کہ علم جب عمل صالح سے مزین ہو جائے تو اسے نافع کہتے ہیں۔ علم نافع کے لئے روحوں کو توحید کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔ محفل میں تعلیمی حوالے سے علامہ ذیشان قادری نے بھی لیکچر دیا۔ تلاوت کلام پاک فاروق بہادر نے کی۔ نعت نبیﷺ سید محمد عامر نے پیش کی۔ منہاج القرآن کے کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے مہمان ہاشم علی قادری نے خصوصی شرکت کی۔ حاجی آفتاب احمد قادری نے ذکر کروایا اور محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین