• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن کے مسلمانوں کو کئی برس سے کورونر کی سہولت میسر ہے، قاضی عبدالعزیز

لوٹن (پ ر ) لوٹن کے مسلمانوں کو ویک اینڈ پر کورونر آفیسر کی سہولت میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برس سے مسلمانوں کو یہ سہولت میسر ہے اور میں نے ذاتی طور پر درجنوں میتیں، ہفتہ، اتوار، حتیٰ کہ کرسمس ڈے اور نیو ایئر ڈے پر پاکستان آزاد کشمیر بھیجی ہیں اور ابھی بھی یہ سہولت مسلمانوں کو حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بھی بریڈ فورڈ کی سارہ ہنٹ کورونر آفیسر سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے تحریری طور پر کنفرم کر دیا ہے کہ یہ سہولت مسلمانوں کے لئے دستیاب ہے اگر وہ ایک بار میت کی رجسٹریشن کر لیتے ہیں اور مقامی رجسٹرار آفس انہیں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیتا ہے تو کورونر آفیسر ویک اینڈ پر بھی آئوٹ آف انگلینڈ جاری کر دے گا۔ آخر میں مولانا چشتی نے اخبار جنگ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے ان کے موقف کو شائع کیا۔
تازہ ترین