• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت حسین کی کردار کشی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،آر آئی یو جے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آر آئی یو جے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن سید طلعت حسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غلیظ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،گزشتہ روز آر آئی یو جے کا اجلاس مبارک زیب خان کی صدارت میں ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ طلعت حسین کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی کی مہم سے خدشہ ہے کہ دیگر صحافیوں پر بھی اسی طرح کے گھٹیا پروپیگنڈے کے تحت کیچڑ اچھالا جاسکتا ہے۔ آر آئی یو جے نے غلیظ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں طلعت حسین نے اجلاس کو پورے واقعہ سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی، پریس کلب کے سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، ممبر پی ایف یو جے ناصر ملک، محمد ریاض، سینئر اینکر پرسن حامد میر، سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی، آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر ناصر ہاشمی، نائب صدر صغیر چوہدری، فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری، طارق ورک، سیدثمر عباس، وحید رسول چوہدری اور فیصل حکیم سمیت متعدد صحافیوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین