• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان میں جلد شہر کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی شمولیت کا امکان

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان میں جلد شہر کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے ان میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ماضی کے منتخب نمائندے بھی شامل ہیں، اس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان شمولیت اختیار کرنے والوں کے ساتھ رابطے اوربات چیت میں مصروف ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور وفاق سے تعلق رکھنے والی حکمراں جماعت کے کچھ اہم رہنما ئوں کے بھی ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔سندھ کی حکمراں جماعت سے حال ہی میں ناراض ہونے والی ایک اہم شخصیت حوالے سے بھی خبر گرم ہے کہ وہ مستقبل میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہونگے اور سندھ سے آئندہ سینٹ کے انتخاب میں ایم کیو ایم اپنا امیدوار بھی بناسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ا س حوالے سے بڑی میڈیا کانفرنس کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین