• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن مقدمات میں گرفتار شرجیل میمن سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کوکرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے جناح اسپتال میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات لیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پرسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات نصف گھنٹے سے زائد رہی ۔ واضح رہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن مبینہ طور پرکمر میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین