• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ آئی آئی چندریگر روڈ پرچیسٹ پین یونٹ قائم کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی ) کے تحت شہر میں چھٹا چیسٹ پین یونٹ رواں ماہ آئی آئی چندریگر روڈ پر نصب کیا جائے گاجس سےعوام سینے کے درد کی فوری طبی امداد حاصل کر سکیں گے ۔ اس سے قبل گلشن اقبال ، گل بائی ، ملیر ہالٹ ، قیوم آباداور ناگن چورنگی پر چیسٹ پین یونٹ نصب کیے جاچکے ہیں ۔ ناگن چورنگی پر یونٹ اتوار 19نومبر کو نصب کیا گیا جس کا افتتاح بدھ 22نومبر کو کیا جائے گا۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر نے بتایا کہ مئی سے شہر میں چیسٹ پین یونٹس لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے اور انشاء اللہ پورے شہر میں چیسٹ پین یونٹس لگائے جائیں گے تاکہ سینے کی تکلیف کی صورت میں عوام ان یونٹس سے رجوع کریں اور امراض قلب ہونے کی صورت میں انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کرکے مفت سہولت فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ یہ یونٹس 24گھنٹے فعال رہتے ہیں ۔
تازہ ترین