• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر میں پاکستان فرنچائز ایکسپو اور کانفرنس کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں فرنچائز کی صنعت کی سب سے بڑی تقریب پاکستان فرنچائز ایکسپو اور کانفرنس کا افتتاح کراچی ایکسپو سینٹر میں کردیا گیا، او ایس گروپ کے زیر اہتمام پاکستان فرنچائز ایکسپو واحد نمائش ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی سنگل یونٹ یا ماسٹر فرنچائزز پر مشتمل کمپنیاں اپنی اشیاکو نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔پاکستان فرنچائز ایکسپو میں دنیا بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں فرنچائز کمپنیاں اپنے اسٹالز لگاکر فرنچائز اور کانسیپٹس کی تشہیرکررہی ہیں ایونٹ کو بزنس کمیونٹیز اور بین الاقوامی کونسل ٹریڈز کی حمایت حاصل ہے۔ نمائش میں ایگری کلچر ، تعلیم اور انٹر ٹینمنٹ ، فیشن ، فوڈ، بیویریجز، کنفشنری ، ایف ایم سی جیز، صحت، ہوٹلز انڈسٹری ، گھروں، دفاتر ، کیفیز، ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر سمیت دیگر شعبوں سے متعلق اشیاء کی نمائش کی جارہی ہے۔ اس سال منعقد ہونے والی کانفرنس کا موضوع "پاکستان میں فرنچائز کے بہتر مواقع کی تلاش"رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین