• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امبریس بدقسمت کرکٹر قرار، دو بار ہٹ وکٹ ہوئے، کلائی میں بھی فریکچر

ہملٹن ( جنگ نیوز) ویسٹ انڈین بیٹسمین سنیل امبریس کی قسمت اچھی نہیں ایسا لگتا ہے کرکٹ کیریئر شروع کرنے سے پہلے امبر یس کے آگے سے کالی بلی راستہ کاٹ گئی ۔امبریس کا انٹرنیشنل کرکٹ میں آغاز دو ماہ قبل ہوا مگر شروعات اچھی نہیں ہوئیں ۔ کیرئیر کی پہلی تین اننگز میں دو مرتبہ ہٹ وکٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ میں جاری ہملٹن ٹیسٹ میں بھی قسمت دھوکہ دے گئی۔ہملٹن ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں منگل کو صرف چھ گیندوں کو سامنا ہی کر پائے تھے کہ نیوزی لینڈ کے بولرنیل وینگر کی گیند کا سامنا کرتے ہوئے کلائی کی انجری کا شکار ہو گئے ۔ انجر ی کے نتیجے میں کلائی میں فریکچر اور بازو کی ہڈیاں بھی متا ثر ہوئی ہیں۔ ٹیم ترجمان کا کہنا تھا کہ سرجری کی ضرورت نہیں ہے ۔  
تازہ ترین