• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی شخصیت امین چوہدری وفات پاگئے، مقامی قبرستان میں سپردخاک

لندن(نمائندہ جنگ) لاہور سے چالیس سال قبل برطانیہ منتقل ہونے والی سماجی شخصیت محمد امین چوہدری گزشتہ شب لندن میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے،ان کی نماز جنازہ ہنسلو اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی جس میں قاری امین چشتی،شفیق الرحمن، افضال کیانی، شیخ مسلم سربلند، امام بلال احمد سمیت سیکڑوں کمیونٹی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ امین چوہدری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر کمیونٹی رہنمائوں نے محمد امین چوہدری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کمیونٹی ایک نیک سیرت انسان اور عوام کی حقیقی خدمات سرانجام دینے والی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر محمد امین چوہدری کی روح کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین