• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مہذب معاشرے میں استاد کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ موجودہ معاشرتی مسائل کی ایک بڑی وجہ قوم کے معماروں کا اپنے فرائض سے غفلت برتنا ہے۔ ہمارے سماج میں تحمل، برداشت، رواداری اور اعتدال پسندی کی بجائے مادہ پرستی کا دور دورہ ہے۔ پورا معاشرہ بدتمیزی، بدعنوانی اور اقربا پروری کا شکار ہے، دوسروں کے دکھ بانٹنے کیلئے کسی کے پاس وقت نہیں۔ اگر استاد اپنے فرائض تن دہی و ایمانداری سے انجام دے تو معاشرہ امن و امان اور بھائی چارے کا گہوارہ بن سکتا ہے کیونکہ نوجوان معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ لہٰذا استاد پر ان کے کردار وا خلاق کو سنوارنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس میں کوتاہی پورے معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔
(شائستہ جبیں )
shaista.jabeen@gmail.com

تازہ ترین