• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا واقعات کو نسل کشی سے تعبیر کرنا ممکن ہے، برطانیہ

لندن/اسٹراسبرگ (نیوز ڈیسک)برطانوی خارجہ کمیشن نے کہا ہے کہ راخائن میں تشدد نسلی صفائی کی حد تک پہنچ گیا ہے، علاقے میں پیش آنے والے واقعات انسانیت سوز جرائم کے زمرے میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی دارالعوام کے خارجہ تعلقات کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راخائن کے علاقے میں پیش آنے والے واقعات کو نسل کشی سے تعبیر کرنا بھی ممکن ہے۔ حکومت برطانیہ کے روہنگیا مسلمانوں سے تشدد کی تشریح کرنے کے معاملے میں ہچکچاہٹ اور غیر واضح موقف پر نکتہ چینی کرنے والی رپورٹ میں ملکی دفتر خارجہ کے اس معاملے میں دلائل یکجا کرنے میں ناکام رہنے اور اس ضمن میں موصول ہونے والی معلومات پر تنقید کی گئی ہے۔ علاوہ ازیںیورپی یونین نے روہنگیا مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے پنا ہ گزینوں کے لیے مزید یورپی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ موگیرینی نے کہا کہ یورپی یونین ان روہنگیا باشندوں کی مدد کرے گی، جو رضاکارانہ طور پر وقار کے ساتھ بنگلہ دیش سے واپس میانمار جانا چاہیں گے۔ یہ بات انہوں نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ موگیرینی نے کہا کہ تقریبا دس لاکھ روہنگیا باشندوں کی واپسی کے حوالے سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ میانمار روہنگیا مسلم اقلیتی باشندوں کو اپنے شہری تسلیم نہیں کرتا۔
تازہ ترین