• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کمیونٹی فورم تمام کمیونٹیز کے مسائل حل کرائے گا، فیصل محمود

برمنگھم(نمائندہ جنگ) برمنگھم کمیونٹی فورم کے جنرل سیکرٹری فیصل محمود سے بنگالی کمیونٹی کے نمائندہ وفد جس کی قیادت معروف بزنس مین غوث الدین کررہے تھے نے ملاقات کی، وفد نے برمنگھم کمیونٹی فورم کی کارکردگی کو شاندار تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برمنگھم کمیونٹی فورم نے عرصہ میں کامیابی سے برمنگھم کے مسائل حل کرنے کا آغاز کیا ہے، اس سے نہ صرف مسلمانوں کے دیرینہ مسائل جس میں پوسٹ مارٹم کے بجائے سی ٹی سکین کا ہونا بھی ممکن ہوسکے گا کیونکہ برمنگھم کمیونٹی فورم نے تقریباً 12000 کے لگ بھگ ایک پٹیشن برمنگھم سٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کردی ہے، اس پٹیشن کی حمایت میں لبرل ڈیمو کریٹ کے کونسلرز کے علاوہ ٹوری کے کونسلرز بھی حمایت کررہے ہیں اور لیبر لیڈر نے بھی مثبت جواب دیا ہے، برمنگھم کمیونٹی فورم کا ایک ایک لیڈر مبارک باد کا مستحق ہے جس نے ایک ایسے مسئلہ کو اٹھایا جوعرصہ سے سرد خانے میں پڑا تھا، فیصل محمود نے وفد کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ ہر مسئلہ اتحاد اور اتفاق سے حل کرلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف سی ٹی سکینر کے لئے ہی آواز بلند نہیں کی بلکہ سی ٹی سکینر کے علاوہ میت کی تدفین سے جڑے دوسرے مسئلوں کو بھی اجاگر کیا ہے، جس میں ہفتے کے ساتوں دن کورونر سروس، تدفین اور قبرستان کے اخراجات، اس کے علاوہ ہینڈورتھ قبرستان میں جگہ کی کمی کو بھی اٹھایا گیا ہے جس کے جواب میں لیبر لیڈر نے ہم سے 4 ہفتوں کا وقت مانگا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں برمنگھم کی مسلمان اور دیگر کمیونٹی کے یہ دیرینہ مسائل انشاء اللہ حل ہونگے۔ بنگالی کمیونٹی نے برمنگھم کمیونٹی فورم کو ہر قسم کے تعاوم کی یقین دہانی بھی کروائی۔
تازہ ترین