• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے شادی کر لی ہے؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’تم ٹیکس چور ہو۔
ٹیکس چوری سے پیسے بچاتے ہو۔
اپنی آمدنی چھپاتے ہو۔‘‘
ڈوڈو نے غصے کا اظہار کیا۔
’’کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے شادی کر لی ہے؟‘‘
میں نے پھر پوچھا۔
’’تم جھوٹے ہو۔
قومی دولت لوٹتے ہو۔
جائیداد چھپاتے ہو۔‘‘
ڈوڈو گرجنے لگا۔
’’کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے شادی کر لی ہے۔‘‘
میں نے پھر وہی سوال کیا۔
’’تم ملک دشمن ہو۔
بیرون ملک پیسے لے جاتے ہو۔
کمپنی چھپاتے ہو۔‘‘
ڈوڈو کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔

تازہ ترین