• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور ماتھیلو میں ہندو لڑکی کا اغوا،پولیس کا کارروائی سے گریز

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعہ کو میرپور ماتھیلو سے اغواء ہونے والی 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا بائی کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اس لڑکی کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدا ما ت کیے جائیں گے ۔ ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن دیوان چند چاولہ نے نقطہ اعتراض پر ایوان کو بتایا کہ پوجا بائی کے اغواء کو 15 دن ہو گئے ہیں ۔ پولیس اس کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ اس لڑکی کا مذہب تبدیل کراکے اسے پیش کیا جائے گا ۔ اس طرح کے وا قعا ت سندھ میں ہو رہے ہیں ۔ کہیں اقلیتوں کے ساتھ ایک اور سانحہ رونما نہ ہو جائے ۔ حکومت فوری طور پر لڑکی کو بازیاب کراکے ورثاء کے حوالے کرے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پوجا بائی کی بازیابی کے لیے ہر اقدامات کرے گی ۔

تازہ ترین