| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 12:00 am
تیل پر چلنے والے چار بجلی گھروں کی پیداوار لاگت میں 6.11روپے فی یونٹ کمی

Todays Print

تیل پر چلنے والے چار بجلی گھروں کی پیداوار لاگت میں 6.11روپے  فی یونٹ کمی

اسلام آ باد ( رانا غلام قا در)ملک میں بجلی سستی کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کردیاگیاہے۔ وفاقی حکومت نے تیل پر چلنے والے چار بجلی گھروں کی پیداوار لاگت میں 6روپے 11پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دیدی ہے۔ ذ رائع نے بتا یا کہ یہ منظوری وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ذ رائع نے بتا یا کہ سیف پاورکا ہائی سپیڈ ڈیزل پر ٹیرف 12 روپے75پیسے فی کلو واٹ تھا جسے آر ایل این جی پر کم کر کے 6 روپے 64 پیسےکر دیا گیا ہے۔اورئنٹ پاور کا ٹیرف ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے 67 پیسے فی کلو واٹ تھا جسے آر ایل این جی پر کم کر کے6 روپے 64 پیسےکر دیا گیا ہے۔شیفائر الیکٹرک کا ٹیرف ہائی ڈیزل پر 12 روپے 58 پیسے فی کلو واٹ سے کم کر کے 6 روپے 64 پیسے کر دیا گیا ہے۔ ہالمورےپاور جن کا ٹیرف ہا ئی سپیڈ ڈیزل پر 12 روپے 54 پیسے تھا جسے آر ایل این جی پر کم کر کے 6 روپے 64 پیسےکر دیا گیا ہے۔ اس طرح جو ں جوں ڈیزل پر انحصار کم ہوگا اتنا ہی بجلی کا ٹیرف کم ہوتا چلا جا ئے گا۔