• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام جاری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ بدھ کو پاکستان اقتصادی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے انفرادی ٹیکس دہندگان کےلئے ٹیکس کی شرح انتہائی کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، کم سے کم قابل ادا ٹیکس آمدن میں بھی اضافہ کیا جائے گا، ایک دفعہ کے لئے ٹیکس استثنیٰ اسکیم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کےتحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ملک کی برآمدات میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں برآمدات کو 50 سے 60 بلین ڈالر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین