• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی جرمنی میں سکول بس مکان سے ٹکرا گئی، 20افراد زخمی

برلن (نیوز ڈیسک)جنوبی جرمنی میں منگل کی صبح طلبہ سے بھری ایک سکول بس تیز رفتاری کے باعث مکان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ وفاقی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں ایبرباخ نامی قصبے میں اس وقت پیش آیا، جب سکول کے بچوں سے بھری ہوئی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ایک مکان کی دیوار سے جاٹکرائی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں حادثے کے فوری بعد کئی امدادی ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ایک مقامی ریڈیو کے مطابق 3بچے شدید زخمی ہیں۔
تازہ ترین