• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)باسط ٹائون میں 8سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، باسط ٹاؤن میں8سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی واردات ہوئی۔متاثرہ بچی کے چچامحمد آصف نے پولیس کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی کہ ملزم عبد المالک 8سالہ بچی کو دیگر بچیوں کے ساتھ ان کی بیٹھک میں دینی تعلیم دیتا تھا، وقوعہ کے روز ملزم نے باقی بچیوں کے چلے جانے کے بعد اس کوزیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم تھانہ راوی کے علاقہ ٹھٹھہ جھیڈو کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی اور ملزم دونوں کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔جس کی روشنی میں مقدمہ کی مزید تفتیش کی جائے گی۔
تازہ ترین