• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے پناہ گزینوں کی واپسی مارچ سے شروع ہوگی،افغان قونصلر جنرل

پشاور (آئی این پی) افغان قونصلر جنرل معین مرستیال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے 31جنوری کے افغان مہاجرین سے متعلق اعلان پر تشویش ہے‘ پاکستان سے گزارش ہے کہ افغانیوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے‘ افغان مہاجرین معاشی ترقی میں پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ پاکستان نے افغان مہاجرین کی بڑی مہمان نوازی کی ہے‘ اقوام متحدہ کے تعاون سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مارچ سے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز افغان قونصلر جنرل نے افغان مہاجرین ڈائریکٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے اکتیس جنوری کے اعلان پر مہاجرین میں تشویش ہے کیمپوں میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات لے رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی اہم مسئلہ ہے خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کو بہت پیار دیا ہے بیس لاکھ افغان مہاجرین کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی بڑی مہمان نوازی کی ہے پاکستان سے گزارش ہے کہ افغانیوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔
تازہ ترین