• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمبڑ، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لڑکی کو اغوا کر لیا

چمبڑ(نامہ نگار ) پولیس کے مطابق ٹائون کمیٹی چمبڑ کے خاکروب جے رام ولد ٹیکم داس نے چمبڑ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ تین افراد نے ان کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر ان کی بہن 15 سالہ جیا ولد ٹیکم داس کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں۔چمبڑ پولیس مغویہ کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔اس واقعہ کے خلاف خاکروبوں نے ہڑتال کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس غلام قادر مری کی مداخلت پر خاکروبوں نے ہڑتال ختم کردی۔
تازہ ترین