• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان اقدامات کرے توبارڈرمینجمنٹ بہترہوسکتی ہے ،پاک فوج

Todays Print

میرانشاہ (پرویز شوکت، وقائع نگار) پاکستان نے غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے پاک افغان بارڈر پرباڑلگانے کا کام کافی مکمل کر لیا ہے ۔ سرحدی قلعوں اور چوکیوں پربڑلگانے کا کام اگلے سال کے آخرمیں مکمل کر لیا جائے گا۔ اب تک پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیرستان ، باجوڑ، مہمند اور خیبر کے 160کلو میٹر کے علاقوں میں فنسنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاک فوج کے اعلیٰ افسرنے صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا۔ صحافیوں کے ایک گروپ نےشمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ پاک فوج کے افسر نے بتایا کہ پاکستان اپنے منصوبے کے مطابق بارڈر منیجمنٹ کررہا ہے اگر افغانستان بھی اس طرح کے اقدامات کرے تو یہ موثر ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین