• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی جمعہ کو نئی سیاسی جماعت بنانے کا با ضابطہ اعلان کریں گی

اسلام آباد(صباح نیوز)عائشہ گلہ لئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلہ لئی کے اعلان کا فیصلہ کر لیاجس کا اعلان وہ جمعہ کو کریں گی۔ عائشہ گلہ لئی کی سیاسی جماعت کانام تحریک انصاف گلہ لئی ہوگا جسے تحریک انصاف جی کے نام سے پکار ا جائے گا۔ نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کاغذی اور قانونی ضابطے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اعلان کے فوری بعد الیکشن کمیشن میں نئی جماعت رجسٹرڈ کرا دی جائے گی۔ عائشہ گلہ لئی کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کریں گی۔
تازہ ترین