• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس میں بری ہونے والے کالعدم تنظیم کے 5ارکان کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے کالعدم تنظیم کے 5ارکان شیر زمان، اعتزاز شاہ، عبدالرشید، حسنین گل کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی، کالعدم تنظیم کے پانچوں ارکان کو سخت سیکیورٹی میں ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، جسٹس عبدالمسیع خان کی سربراہی میں 3رکنی ریویو کے سامنے بینظیر بھٹو قتل کیس بری ہونے والے افراد کو پیش کیا گیا ، بند کمرے کی کارروائی میں پنجاب حکومت نے دستاویزات اور معلومات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان پانچ افراد کی نظر بندی میں توسیع ضروری ہے، ججز پر مشتمل ریویو بورڈ نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کالعدم تنظیم کے پانچویں ارکان کی نظر بندی میں توسیع کی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے اگست 2017 کو بینظیر بھٹو کیس سے انہیں بری کر دیا تھا ، پنجاب حکومت نے 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کئے اور نظر بندی ختم ہونے پر لاہور ہائيکورٹ کے ریویو بورڈ نے 28 نومبر 90 دنوں کی توسیع کی تھی، پانچوں افراد کو سخت سیکورٹی میں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین