• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو دہشتگردوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے فیصلہ موخر

Todays Print

اسلام آباد (رائٹرز) پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے منگل کو رات گئے کہا ہے کہ عالمی نگراں ادارے نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کئے جانے کے معاملے پر اسلام آباد کو تین ماہ کی مہلت دیدی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لے آئیں ، مدد پر دوست ممالک کے مشکور ہیں، امریکا نے اس حوالے سے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں قرارداد پیش کی تھی۔ پاکستان حالیہ مہینوں میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی مدد کے نگرانی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں شامل کئے جانے سے بچنے کیلئے کئی ماہ سے متحرک تھا، پاکستانی حکام کو خدشہ ہے کہ اس میں نام شامل کئے جانے کے بعد ملکی معیشت پر اثر پڑے گا۔ امریکی قرارداد پر ایف ٹی ایف کے اجلاس کا سیشن 20 فروری کو پیرس میں ہوا۔ روس کے دورے پر موجود وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکی قرارداد کے تحت پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت والے ممالک میں شامل کئے جانے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کو تین ماہ کی مہلت دی جائے ایشیا پیسفک گروپ جو کہ ایف اے ٹی ایف کا حصہ ہے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر دوبارہ جون میں غور کریں۔ پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں دہشتگردوں کی مالی امداد روکنے سے متعلق اپنے ہاں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کروادی تھی تاہم اس سے قبل کہ اس پر بات کی جاتی امریکا نے ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں اپنی قرارداد پیش کردی تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ مدد پر اپنے دوستوں کے مشکور ہیں۔ دو دیگر پاکستانی عہدیداروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو تین ماہ کا وقت دیدیا گیا ہے۔

تازہ ترین