• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، 52 نشستوں پر 105 امیدوار میدان میں آگئے، اسلام آباد سے ایک جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا ، 3 مارچ کو پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ، پنجاب سے 12،12 خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر الیکشن ہوگا جبکہ سندھ اورپنجاب سے 7 جنرل،2 ٹیکنو کریٹس،2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔ فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا، سینٹ کے 104 میں سے 52 ارکان چھ سالہ معیاد مکمل کرکے 11مارچ کوریٹائرہوجائیں گے۔پی پی کے 18، مسلم لیگ (ن) کے 9، اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے ۔ نئے منتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔پنجاب کی جنرل نشستوں پر 10 امیدوار مقابلے پر ہیں، ان میں چوہدری سرور، آصف کرمانی، رانا محمود الحسن، زبیر گل، شاہین خالد بٹ، شہزاد علی خان، کامل علی آغا، مصدق مسعود ملک، مقبول احمد اور ہارون خان شامل ہیں، ٹیکنو کریٹ کیلئے چوہدری نصیر احمد بھٹہ، حافظ عبدالکریم، اسحق ڈار ، نوازش علی پیرزادہ، آصف جاوید امیدوار ہونگے۔ خواتین نشستوں کیلئے سعدیہ عباسی، عندلیب عباس اور نزہت صادق مقابلے پر ہیں۔ اقلیتی نشست پر کامر ان مائیکل اور وکٹر عذاریاہ میں مقابلہ ہوگا۔ سندھ میں جنرل نشستوں پر 18 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ان میں احمد چنائے، امام الدین شوقین، ایاز احمد مہر، ڈاکٹر صغیر احمد،سرفراز جتوئی، سید امین الحق،مبشر امام، سید محمد علی شاہ جاموٹ، مظفر حسین شاہ، عامر ولی الدین چشتی، فرحان چشتی، فروغ نسیم، کامران ٹسوری، مرتضی وہاب، مصطفی نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، رضا ربانی شامل ہیں۔سندھ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر چھ امیدوار مقابلے پر ہونگی ان میں ڈاکٹر نگہت شکیل، قرۃ العین مری، کشور زہرا، کیشو بائی، منگلا شرما، نسرین جلیل شامل ہیں۔ سندھ کی اقلیتی نشست پر تین امیدوار مقابلے پر ہیں،جن میں انور لعل دین، ڈاکٹر موھن منجیانی، سنجے پیروانی شامل ہیں۔سندھ ٹیکنو کریٹ کیلئے چھ امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ،جن میں حسن فیروز، ڈاکٹر سکندر میندھرو، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، رخسانہ بیری، سید علی رضا عابدی اور نجیب ہارون شامل ہیں۔خیبر پختونخوامیںجنرل نشستوں پر 14 امید واروں میں مقابلہ ہوگا ان میں بہرہ مند، خیال زمان، صابر شاہ، عبدالطیف یوسفزئی، علی افضل خان جدون، فدا محمد ، فیصل جاوید،فیصل سخی بٹ، گل نصیب ، محمد ایوب، طلحہ محمود، محمد غفران، مسعود عباس، مشتاق احمد شامل ہیں۔خیبر پختونخواٹیکنو کریٹ نشستوں پر 5 امیدوار وں دلاور خان، اعظم سواتی، یعقوب شیخ، مولانا سمیع الحق اور نثار خان میںمقابلہ ہوگا۔خیبرپختونخواخواتین کی نشستوں پر8 امیدوار مقابلے پر ہیں ان میں انیسہ زیب طاہر خیلی، ثوبیہ شاہد، روبینہ خالد، رئیسہ دائود، شگفتہ ملک، مہر تاج روغانی، نعیمہ کشور خان اور نورین فاروق خان شامل ہیں۔بلوچستان میں سینٹ کی جنرل نشستوں پر 16 امیدوار مقابلے پر ہیں ان میں احمد خان، امیر افضل مندوخیل، انوار الحق، حسین اسلام، سردار شفیق ترین، علائو الدین، فتح محمدبلوچ، کہدہ بابر، محمد اکرم، صادق سنجرانی، محمدعبدالقادر، یوسف کاکڑ، مولوی فیض محمد، نظام الدین کاکڑ اورہمایوں عزیز کرد شامل ہیں۔بلوچستان میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 6 امیدوار مقابلے پر ہیں، ان میںثمینہ ممتاز زہری، ثنا جمالی، شمع پروین مگسی، طاہرہ خورشید، عابدہ محمد عظیم اور عذرا سید شامل ہیں۔بلوچستان میں ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ان میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالمناف ترین، کامران مرتضی، محمد طاہر بزنجو اور نصیب اللہ بازئی شامل ہیں۔  
تازہ ترین