• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی3ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست کی بحالی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے تین نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالے سے درخواست کی بحالی کی اپیل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیمبر میں سماعت کے بعد مسترد کر دی۔ شریف خاندان کی جانب سے عائشہ حامد بطور وکیل پیش ہوئیں۔ نوازشریف نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ اس سے قبل بھی رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخوا ست مسترد کر دی تھی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو پھربرقراررکھتے ہوئے نوازشریف کے خلاف تین ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تازہ ترین