• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز بریگزٹ پر سزا کیلئے بلدیاتی انتخابات میں ٹوریزکو شکست دیں، میئرلندن

لندن (جنگ نیوز) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کے ووٹرز حکومت کو بریگزٹ پر سزا دینے کیلئے مئی کے لوکل الیکشنز میں ٹوریز کو شکست سے دوچار کریں حکمراں ٹوریز کو خدشہ ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ٹاپ ٹائون ہالز میں شکست سے دوچار ہوسکتی ہے جب کہ ٹوریز کا کہنا ہے کہ عوام2018ء میں سروسز کی بہترین کے لیے لوکل الیکشنز میں ٹوریز کی حمایت کریں۔ صادق خان نے کہا کہ لوکل الیکشنز میں ووٹرز کی جانب سے تھریسامے کو ان کے ایکسٹریم بریگزٹ پلان پر واضح پیغام جانا چاہیے۔ لوکل الیکشنز میں ایک ملین سے زیادہ یورپی یونین نیشنل ووٹرز جوکہ برطانیہ میں مقیم ہیں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ٹوریز پارٹی کو ویسٹ منسٹر، بارنیٹ اور وانڈر ورتھ میں کنٹرول حاصل ہے اور اب یہ علاقے زیادہ کمزور خیال کیے جارہے ہیں۔ صادق خان نے کہا کہ اب ووٹرز کی طرف سے حکومت کو یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ ہم ایکسٹریم بریگزٹ پلان نہیں چاہتے بلکہ ہم بہترین ڈیل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیغام کے لیے بلدیاتی انتخابات بہترین موقع ہے مزید دیر کرنے کی ضرورت نہیں ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ٹوریز اپنے اندرونی پارٹی اختلافات کو درست کرنے میں مصروف ہیں اور ان کے اندرونی پارٹی مفادات مقدم ہیں اور ملک بھر کے عوام کی جابس اور گروتھ کا مستقبل دائو پر لگا ہے۔ صادق خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہمارے پاس آخری موقع ہے کہ ہم حکومت کو بتائیں کہ ہم بہترین بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں جس میں سنگل مارکیٹ اور کسٹمز یونین کی بدستور رکنیت برقرار رکھنا اور کامیابی کے لیے درکار ٹیلنٹ تک رسائی شامل ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین جیمز کلیورلی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بہتر لوکل کونسلز سروسز کے لیے استعمال کریں۔ تمام ووٹرز اس پر فوکس کریں کہ کون پہلے کی قدر کے مطابق انہیں بہترین لوکل سروسز فراہم کررہا ہے۔ جیمز نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لندن بھر میں لوکل حکومت کے لیڈرز کو ریموو کرنے کے لیے تحرک بڑھ رہا ہے اور اس کے لیے کنزرویٹو کو ووٹ دینا بہترین راستہ ہے تاکہ عوام کو کوالٹی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انگلینڈ میں لوکل الیکشنز3 مئی کو ہوں گے جن میں لندن کے 32باروز 34 میٹرو پولیٹن باروز74ڈسٹرکٹ و برا کونسلز اور17یونٹری اتھارٹیز شامل ہیں۔ لوکل الیکشنز میں تھریسامے کی پارٹی 1302نشستوں اور41کونسلز پر کنٹرول کا دفاع کرے گی جیرمی کوربن کی لیبر نے گزشتہ لوکل انتخابات میں2062نشستیں اور78 کونسلز جیتی تھیں۔ ہیکنی، لیوشیم، ٹاور ہیملٹن اور وٹفورڈ میں میئر کے انتخابات بھی ہوں گے۔ کنزرویٹو کے جیمز کلیورلی نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کو بہتر کونسل سروسز یقینی بنانے کے لیے استعمال کریں۔
تازہ ترین