• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا اسد میاں شیرازی کی والدہ کا انتقال، بولٹن میں سپردخاک

بولٹن (پ ر) امیر جمعیت علمائے برطانیہ مولانا سید اسد میاں شیرازی کی والدہ کو بولٹن کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور ہزاروں علما کے استاد شیخ الحدیث مولانا فیض علی شاہ مرحوم کی اہلیہ گزشتہ روز بولٹن میں انتقال کرگئی تھیں۔ نماز جنازہ دارالعلوم بری کے مہتمم، شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف متالا کی امامت میں جامع مسجد ذکریا بولٹن میں ادا کی گئی جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے جن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، ان میں مولانا اکرام الحق خیری، مولانا امداد الحسن نعمانی، مولانا سید چن پیر شاہ، مولانا عبدالرشید ہزاروی، قاری شاہ حسین، قاری عمر فاروق، قاری عبدالرشید اولڈہم، مولانا اسلام علی شاہ، مفتی طارق علی شاہ، مفتی محمد قاسم، حافظ محمد اکرام، قاری قاری حضرت علی، قاری شمس الرحمن، مولانا جمال بادشاہ، مولانا رضا الحق، قاری محمد عباس، مولانا عادل فاروق، مفتی محمد نذیر، قاری افسر شاہ، مولانا عبیدالرحمن سمیت دیگر علمائے کرام اور مشائخ عظام کے علاوہ مرحومہ کے بیٹوں، پوتوں، دامادوں، نواسوں اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ مولانا سید اسد میاں شیرازی اور ان کی فیملی نے علمائے کرام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ آج بعد نماز جمعہ ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے دعا کا اہتمام کریں۔
تازہ ترین