• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی صدرکی نااہلی، فیصلہ بنیادی سیاسی حقوق کیخلاف ہے ، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ )سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ نے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہلی کافیصلہ بنیادی سیاسی حقوق کیخلاف ہے ،تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نااہلی کے بعد سے نواز شریف کی مقبولیت مزید بڑھنے لگی ہے، کیرئر کونسلر نے کہا کہ غریب طلبہ آن لائن فری کورسز سے فائدہ اٹھا ئیں ۔ وہ جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔پروگرام میں ترش پھلوں کی افادیت پر ماہر غذائیات سدرہ رضا نے گفتگو کی جبکہ فٹنس انسٹرکٹر شعیب خان اور فلمی نقاد ریحان احمد نے بھی شرکت کی ۔سابق وزیراعظم نواز شریف وزارت عظمیٰ کے بعد ن لیگ کی پارٹی صدارت کے لئے بھی نااہل قرار دے دیئے گئے سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ سے نااہل ہونے کے بعد نواز شریف کی مقبولیت اور لوگوں کا نواز شریف کی جانب زیادہ بڑھنا ہم نے دیکھ لیا صدر وہی ہوتا ہے جو عوام کو بھاتا ہے ۔ وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد ایکٹنگ پارٹی صدر بنایا ، جی ٹی روڈ ریلی ، این اے 120 کا الیکشن یعقوب ناصر کی صدارت کے دوران ہوئے ۔ ملک اس وقت بحرانی کیفیت میں گھرا ہے ، عوام مشتعل ہوتی ہے تو کیا کلثوم نواز نکلیں گی، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاست اداروں کے بس کی بات نہیں ہے ۔ سابق صدر سپریم کورٹ بارکامران مرتضیٰ کاکہنا تھا سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرنے کا فیصلہ بنیادی سیاسی حقوق کیخلاف ہے ، کسی کو بھی آرٹیکل 62,63کو بنیاد بنا کر سیاست کے فارغ نہیں کیا جس سکتا ، دونوں آرٹیکل ملک اور ریاست کی خودمختاری یا اس کی خلاف کسی معاملے پر لاگو ہوتے ہیں ، عدالت کی جانب سے اب تک فیصلے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ،اگر کوئی شخص غلط طریقے سے کوئی سیٹ ہولڈ کر رہا ہوتا اس وقت بھی اس سیٹ سے کئے جانے والے فیصلے کو تحفظ ھاصل ہو تا لیکن اس نااہلی کے فیصلے میں تما م فیصلوں کا رد کردیا گیا ، موجودہ صورتحال میں سب سے اہم مسئلہ نوا ز شریف کی جانب سے سینیٹ کے لئے جاری کیے گئے ٹکٹ کا ہے جس کو حل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہو گا ۔کامران مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں کے بعد کسی قسم کی وضاحت دینے کے بجائے فیصلوں کے وقت محتاط الفاظ کا ستعمال اور ذو معنی الفاظ سے گریزبہتر ہے ۔اسکولوں کی بھاری بھرکم داخلہ اور اہانہ فیسوں سے تنگ والدین کا احتجاج رنگ لانے لگا ، شہر کے دو بڑے پرائیوٹ اسکولوں نے داخلہ فیس 100فیصد معاف کردی ، ماہر تعلیم سید عابدی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی جانب سے داخلہ فیس معاف کرنے میں جہاں والدین کی جانب سے آواز اٹھانا کام کرگیا ہے وہیں اس میں صحیح وقت پر ایکشن لینے اور فیصلے کرنے سے ہماری عدلیہ نے بھی بہت کردار ادا کیا ۔اسکول اور گھر کی تعلیم کے فرق کا بیان کرتے ہوئے سید عابدی کا کہنا تھا کہ بچے کے ذہن کو کھلونے اور نئے تجربات سے روشناس کرانے کے لئے اسکول یا تعلیمی ادارہ اہمیت رکھتا ہے ،انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی زمانے میں آن لائن فری کورسز بھی موجود ہے جس سے غریب طالب علم گھر بیٹھے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ شہریوں کے لئے پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کو پانی کی فراوانی شہر کراچی کا المیہ بنتا جا رہا ہے ، نمائندہ جیو نیوز اشرف خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈھابیجی اور حب ڈیم کے علاوہ کوئی پانی کا ذریعہ نہیں ، واٹر بورڈ کے مطابق شہر میں صرف6 قانونی ہائیڈرنٹس موجود ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق 50 مقامات پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلائے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر 9 ہزار پانی کے ٹینکرز دندناتے پھرتے ہیں ۔ماہانہ 15,20ہزار کمانے والے غریب شہری کو بھی ان غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے پانی خریدنا پڑتا ہے۔واٹر بورڈ کی جانب سے باقاعدہ معاہدوں کے ذریعے ہائیڈرنٹس کو کرائیے پر دیا جاتا ہے جس سے یہ ٹینکر مافیا چاہے جتنا پانی بھریں اور عوام کو بیچیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔موسمی اور لذیذ پھل اسٹرابری کی غذائیت پر بات کرتے ہوئے ماہر غذائیات سدر ہ رضا کا کہنا تھا کہ اس چھوٹا لذیذ پھل اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال ہے ، اینٹی آکسیڈینٹ سیٹرس ، ترش پھلوں میں پایا جاتا ہے مثلا ًاسٹرابریز ، رس بیری ، بلو بیریز ، لیموں ، اورنج ۔ اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں خلیوں کی توڑ پھوڑ کے عمل کو کم کر کے بڑھتی عمر کے اثرات کو چھپاتا ہے ،اسٹرابیری انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے اورآنتوں میں جم جانے والے کولیسٹرل کے جسم سے اخراج اور وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہیں۔فٹنس انسٹرکٹر شعیب خان کی جانب سے موٹاپے کو دائمی سمجھنے اور کوشش نہ کرنے والے لوگوں کو فٹنس کی جانب راغب کرنے کے لئے دلچسپ قدم اٹھایا 72 کلو گرام سے 92 کلو گرام وزن بڑھانے کے بعد موٹے لوگوں کے ساتھ فٹنس ٹرینر کا وزن کم کرنا پوٹاپے کو کم کرنا ناممکن سمجھنے والوں کے لئے بہترین مثال ہو گی ۔
تازہ ترین