• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اشتہارات پر حکومتی اجارہ داری ختم کررہے ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اشتہارات پر حکومتی اجارہ داری ختم کر رہے ہیں، اشتہارات میں کمی لائینگے، وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری اربوں روپے کے اشتہارات اور بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لینگے،انہوں نے کہا تمام چینلز کو حکومت کے پاس کم از کم 5 یا 10 کروڑ روپے جمع کرانے چاہئیں جو تنخواہیں نہیں دیگا، انکی سیکورٹی ضبط ہو جائیگی، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے ) سے ملکر پالیسی بنائینگے، وزیراعظم کو اشتہاروں میں آنے کا کوئی شوق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے سنسر شپ ختم کر دی گئی ہے، حکومت نے سرکاری ٹی وی کے دو نئے چینل لانے کا فیصلہ کیا ہے، سپورٹس اور بچوں کا چینل لا رہے ہیں، اسپورٹس چینل کرکٹ کے نام سے ہوگا۔  

تازہ ترین