• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا 600روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، فی تولہ سونامزید600روپے مہنگا،بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکا مزید اضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید600روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید8ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1400ڈالرسے بڑھ کر1408ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت78600روپے سے بڑھ کر79100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت67387روپے سے بڑھ کر67901روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔

تازہ ترین