• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کونسل کی جانب سےجامعہ کراچی کو فائرٹینڈر اور ایمبولینس کا عطیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان جاپان بزنس کونسل کے چیئر مین رانا عابد حسین نے جامعہ کراچی کو ایک فائرٹینڈراور ایک ایمبولینس جامعہ کراچی کو عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے، جمعرات کو انھوں وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دوران ملاقات راناعابد نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ اور اساتذہ کو فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کے تحت جاپان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہونے والی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔انہوں نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو جاپان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ تجویزکردہ منصوبوں اور مزید اشتراک کے بارے میں بات چیت کو حتمی شکل دی جا سکے۔ رانا عابد حسین نے جامعہ کراچی میں طلباوطالبات کو میسر سہولیات اور بالخصوص اسپیشل پرسنز کے لئے جامعہ کراچی کی جانب سے فری شپ کی سہولت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود عراقی کا یہ اقدام لائق تحسین ہے اور دیگر اداروں کو بھی اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیئے۔علاوہ ازیں راناعابد حسین نے کہا کہ جامعہ کراچی میں سومواور ملاکڑہ ریسلنگ جیسے کھیلوں کے انعقاد سے جاپان کے اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کی توجہ حاصل کی جاسکتی ہے۔اگر جامعہ کراچی کے طلبہ جاپانی زبان اور ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں توجاپانی حکومت کی جانب سے دس ہزار ملازمتوں کی آفر سے استفادہ کرنے میں آسانی رہے گی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ پاکستان جاپان بزنس کونسل کے چیئر مین کی جامعہ آمد اورفائرٹینڈر،ایمبولینس عطیہ کرنے کی خواہش اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام ان کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تازہ ترین