• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں لائے گئے مویشیوں اور اجناس پر مارکیٹ کمیٹی فیس بڑھانے کا فیصلہ

کراچی(رفیق بشیر)محکمہ زراعت سندھ کے ذیلی ادارے مارکیٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ شہر میں لائے جانے والے تمام مویشیوں اور اجناس کی نقل و حمل پر مارکیٹ کمیٹی فیس عائد کی جائے گی ، اور اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے ،مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں سبزی وفروٹ منڈی میں تجاوازت کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایک ہزار سے زائد دکانوں پر قبضہ ہے، جن کو خالی کرانے کے لئے حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ، تجاوازت کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس اور رینجرز کو معاونت کرنے کے لئے خطوط ارسال کردئی گئے ، جو حقیقی الاٹی ہیں ان کو ابھی تک دکان نہیں ملی وہ مارکیٹ کمیٹی سے رابطہ کریں ، سیکورٹی ، صحت وصفائی اور انٹری فیس کے ٹھیکے دئیے جائیں گئے اور پرانے ٹھیکدداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا، مارکیٹ کمیٹی نے اپنے وسائل سے منڈی کی مین روڈ نئی کا کام مکمل ہوگیا، وزیر زراعت جمعرات کو افتتاح کریں گئے ، چئیر مین علی احمد جوکھیو اور وائس چئیر مین آصف احمد کی صدرات میں ہونے والے مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیاا کہ کمیٹی ممبران فعال ہوں تو مارکیٹ کمیٹی بھی فعال ہوگئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں ، 60لاکھ روپے زائد تو ہر ماہ پنشن میں جاتے ہیں جبکہ 50لاکھ سے زائد تنخواہیں ہیں ، اس صورتحال میں فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی فیس میں اضافہ کیا جائے گا، کمیٹی فیس کی روزانہ آمدنی کو 3لاکھ تک لے جانا ہوگا، تاکہ منڈی کے اندر ترقیاتی کام بھی ہوسکیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ منڈی کے اندر صفائی کی صورتحال بہت خراب ہے ، جس پر فیصلہ کیا گیا کہ صفائی اور سکیورٹی کے ٹھیکے دار تبدیل کردئیے جائیں اور ان کو بلیک لسٹ کر کے نئی کمپنیویوں کو آگئے لایا جائے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض انسپکٹرز دس سال سے ایک ہی جگہ پوسٹ ہیں جبکہ ان کی کاکردگی بھی اچھی نہیں ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا جون کے مقابلے میں اب جولائی میں آمدنی اور کارکردگی کو چیک کیا جائے گا، اس سلسلے میں اہم فیصلے 5اگست کو کئے جائیں گئے ، جو انسپکٹرز اچھی کاکردگی کا حامل ہوگا اس کو انعام دیا جائے گا اور خراب کارکردگی پر سزا ملے گی ۔
تازہ ترین